[ad_1]
کراچی: شہر قائد میں آج سے سمندری ہوائیں بتدریج بحال ہونا شروع ہوں گی اور آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 تا 38 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں بلوچستان کی گرم و خشک ہواؤں کے اثرات زائل ہونا شروع ہوگئے ہیں، بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے سبب شہر میں گرم و خشک موسم ریکارڈ ہو رہا تھا۔
صوبے کے دیگر شہروں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔
[ad_2]
Source link