40

چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا، حنا پرویز بٹ

[ad_1]

کسانوں کو چاول کا جعلی بیج فراہم کیا گیا جس کے تنیجے میں 100 من کے بجائے صرف 5 من فی ایکڑ فصل کی پیداوار ہوئی، حنا بٹ

کسانوں کو چاول کا جعلی بیج فراہم کیا گیا جس کے تنیجے میں 100 من کے بجائے صرف 5 من فی ایکڑ فصل کی پیداوار ہوئی، حنا بٹ

 لاہور: چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے بتایا ہے کہ پنجاب میں چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا۔

پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ہائبرڈ بیج کے متعلق سوال کیا کہ محکمہ زراعت نے چاول کا منظور شدہ ہائبرڈ بیج خریدا مگر اطلاعات کے مطابق یہ بیج بیرون ملک سے منگوانے کے بجائے ملک سے ہی خریدا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو چاول کا جعلی بیج فراہم کیا گیا جس کے تنیجے میں 100 من کے بجائے صرف 5 من فی ایکڑ فصل کی پیداوار ہوئی، اور کسانوں کو بھاری نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم محمکے میں بہتری چاہتے ہیں تو اس طرح کے ہائبرڈ بیج کی خریداری کو ٹھیک کریں تاکہ کسانوں اور محکمے کو نقصان نہ ہو۔

حنا بٹ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی شکایت نہیں آئی، پیداوار میں کمی کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہوسکتی ہے، پھر بھی ہم بیج کے معیار کو بہتر بنائیں گے اور اسمگلنگ والا بیچ استعمال نہ ہو۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں