[ad_1]
بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے پاکستانی اسٹار بابراعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنے پر ناخوش ہوگئے۔
یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے مداحوں کو مشورہ دیا کہ دونوں بیٹرز کا ایک ہی سانس میں ذکر نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے بابراعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی انہیں بہترین کھلاڑی کے طور پر درجہ دیتا ہوں لیکن ویرات کوہلی کا اسٹیٹس بلکل الگ ہے، بابر کوہلی ریکارڈز ضرور توڑے ہیں تاہم مجھے لگتا ہے اگر کوہلی کیساتھ کسی کا موازنہ بنتا ہے تو وہ جو روٹ ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
کوہلی نے 535 بین الاقوامی میچوں میں 53.23 کی اوسط سے 27,041 رنز بنائے ہیں جن میں 80 سنچریاں اور 140 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انکا بہترین اسکور 254 رنز ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز؛ بابراعظم کو آرام کروایا جائے گا؟ فیصلہ ہوگیا
دوسری جانب 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے بابراعظم 294 میچوں میں 47.54 کی اوسط سے 13,836 رنز ہیں جبکہ 117 ون ڈے میچوں میں 56.72 کی سے رنز اسکور کیے ہیں لیکن انکی موجودہ فارم تشویش کا باعث ہے۔
[ad_2]
Source link