[ad_1]
انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران پلئینگ الیون میں شامل واحد فاسٹ بولر عامر جمال فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران پلئینگ الیون میں شامل واحد فاسٹ بولر عامر جمال کو فٹنس مسائل پیش آئے۔
انہوں نے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: کامران غلام کو سابق انگلش کپتان نے اسٹیو اسمتھ سے تشبیہ دیدی
آل راؤنڈر کو بیٹنگ کے دوران فزیو نے گراؤنڈ میں آکر ٹریٹمنٹ بھی دی تاکہ وہ کھیل جاری رکھ سکیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
[ad_2]
Source link