38

اولی اسٹون نے شادی کے محض چوتھے روز ٹیم کو جوائن کرلیا

[ad_1]

کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر و ویڈیوز بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں تھی (فوٹو: انسٹاگرام)

کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر و ویڈیوز بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں تھی (فوٹو: انسٹاگرام)

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اولی اسٹون نے شادی کے چوتھے روز ہی ملتان میں ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا۔

پاکستان کیخلاف سیریز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنی شادی کے باعث انگلش فاسٹ بولر چھٹیاں لے کر انگلینڈ روانہ ہوگئے تھے۔

اولی اسٹون نے جیسیکا نامی لڑکی سے شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیو کرکٹر سمیت فوٹوگرافرز نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

مزید پڑھیں: انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون شادی کیلیے ٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ

انگلش فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے جس کیلئے انہوں نے ٹیم کو ملتان میں جوائن کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں