38

نجی کالج میں بچی سے زیادتی نہیں ہوئی واقعہ جھوٹا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

[ad_1]

(فوٹو: ویڈیو اسکرین گریب)

(فوٹو: ویڈیو اسکرین گریب)

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کا جھوٹا کیس بنایا گیا، واقعہ وائرل ہونے پر ہم نے تحقیقات کیں، جاننے میں کئی دن لگے اور حتمی تحقیقات کے بعد اعلان کرتی ہوں کہ بچی سے زیادتی نہیں ہوئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے آخری اجلاس کی صدارت میں نے کی ہے اور اس کے حقائق پیش کررہی ہوں، میں ماں بھی ہوں اور صوبے کی چیف ایگزیکٹو بھی ہوں، خواتین کی آبرو کی حفاظت میری ذمہ داری ہے، پولیس کو رپورٹ ملی کہ پنجاب کے نجی کالج میں بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، دس تاریخ کو واقعہ ہوا، وہ بچی دو تاریخ سے اسپتال میں داخل تھی وہ کہیں گری اور شدید زخمی ہونے کے بعد آئی سی میں ایڈمٹ تھی جسے ریپ وکٹم بنادیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ بچی کی والدہ سے بات ہوئی ہے وہ شدید صدمے میں ہیں اور والدہ نے کہا کہ اس کی چار بییٹیاں باقی ہیں جن کی شادی ہونی ہیں میں غریب ہوں مجھے کچھ نہیں چاہیے جنہوں ںے یہ کہانی گھڑی ہے انہیں ایکسپوز کریں اور سزا دلوائیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بچوں نے رپورٹ کیا کہ ایسا واقعہ ہوا سوشل میڈیا پر ایشو بناکر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے جس کی کوئی بنیاد ہی نہیں تھی، طلبا کو گمراہ کرکے مہم چلائی گئی، میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ بار بار جلسوں اور احتجاج کی ناکامی کے بعد اب ایک گھٹیا اور خطرناک منصوبہ بنایا گیا کہ جب ایس سی او ہورہی ہے اور سربراہان مملکت یہاں موجود ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں