37

کراچی؛ ملزمان کی دن دہاڑے گھر میں ڈکیتی، 4لاکھ روپے اور طلائی زیورات لوٹ لیے

[ad_1]

 ( فوٹو؛ فائل )

 ( فوٹو؛ فائل )

  کراچی: یوسف پلازہ تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں ملزمان ڈکیتی کی واردات کے دوران گھر سے 4لاکھ روپے، بچی کی یونیورسٹی کی فیس اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو سے زائد نقاب پوش ملزمان نے گھر والوں کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی، ملزمان نے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ڈکیتی کے وقت گھر کے کچھ افراد جنازے کے لیے گئے ہوئے تھے، گھر میں موجود کینسر کے مریض کو بھی ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کر کمرے میں بند کر دیا۔

واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں