[ad_1]
دبئی: آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم تین درجہ تنزلی کے بعد 15ویں پوزیشن اور محمد رضوان 19 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔ بلے بازوں میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سابق کپتان ویرات کوہلی 6 درجہ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹاپ 10 کی فہرست سے باہر نکل گئے، فاسٹ بولر اب 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اسی طرح روی چندرن ایشون کی دوسری اور ایک درجہ بہتری کے بعد جو روٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔
[ad_2]
Source link