[ad_1]
کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر پانچ متاثر ہوگئی۔
لائن متاثر ہونے کی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا، اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس ضمن میں واٹر کارپوریشن حکام نے متاثرہ ہونے والی لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا۔ چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کے مطابق متاثرہ لائن کا مرمتی کام اگلے 16 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا جبکہ شہر کو متبادل لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے۔
[ad_2]
Source link