38

ایم کیو ایم کا لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

[ad_1]

ایم کیو ایم پنجاب کی شعبہ خواتین کی صدر نے وزیراعلیٰ اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا—فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پنجاب کی شعبہ خواتین کی صدر نے وزیراعلیٰ اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا—فوٹو: فائل

 لاہور: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم شعبہ خواتین پنجاب کی صدر عفت ملک ایڈووکیٹ نے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طالبہ نہیں، ہم سب خواتین اور معاشرے کے ہر گھر کی عزت کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ دونوں خواتین ہیں، ان کی ذمہ داری بھی زیادہ ہے، اس معاملے کو پوری شفافیت سے دیکھا جائے جو بھی ملوث ہے اس کو سزا دی جائے۔

عفت ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ایک ماں، بہن اور بیٹی کے طور پر معاملے سے نمٹیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں