[ad_1]
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک مریضوں کا ریکارڈ نکالنے عارضی طور پر ڈی سیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر پاکستان عارف علوی کے کلینک کو سیل کرنے کے معاملے پر ناظر سندھ ہائیکورٹ نے علوی کلینک کراچی کا دورہ کیا۔
ناظر نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عارضی طور پر علوی کلینک کو عارضی طور پر کھول دیا جس پر انہوں نے کلینک سے مریضوں کا ریکارڈ نکال لیا۔
سابق صدر عارف علوی کی اہلیہ اور صاحبزادے نے کلینک ڈی سیل کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رہائشی پلاٹ میں کمرشل ایکٹویٹی کی بنیاد پر پی ای سی ایچ ایس میں قائم علوی ڈینٹل کلینک کو سیل کردیا تھا۔
[ad_2]
Source link