[ad_1]
کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے حکم پر ڈاکٹر شاہنواز قتل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط ارسال کر دیا گیا۔
ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق 18 ستمبر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکٹر شاہنواز کو میرپور خاص میں قتل اور ان کی لاش کی بے حرمتی بھی کی گئی جس کا مقدمہ عمر کورٹ میں درج کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کمیٹی رپورٹ کے بعد مقدمہ ڈاکٹر شاہنواز کے ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا اور ضروری ہے کہ اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے تاکہ اصل حقیقت کا معلوم ہوسکے۔
[ad_2]
Source link