[ad_1]
پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش اوپنر بین ڈکٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز کے دوران جارحانہ بیٹنگ کرنے والے بین ڈکٹ نے 129 گیندوں پر 114 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 16 چوکے شامل تھے۔
بین ڈکٹ اس سینچری کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم گیندوں پر 2 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن چکے ہیں، انہوں نے ٹم ساؤتھی، ایڈم گلکرسٹ اور وریندر سہواگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سنسنی خیز ریکارڈ اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں: اولی اسٹون نے شادی کے محض چوتھے روز ٹیم کو جوائن کرلیا
ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 2 رنز بنانے والے کھلاڑی
2293 گیندیں – بین ڈکٹ
2418 گیندیں – ٹم ساؤتھی
2483 گیندیں – ایڈم گلکرسٹ
2759 گیندیں – وریندر سہواگ
2797 گیندیں – رشبھ پنت
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز آخری سیشن میں ساجد خان نے سنسنی خیز بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 10 گیندوں 3 وکٹیں لیکر انگلش ٹیم کو دھچکا پہنچایا تھا۔
انگلینڈ کی ٹیم کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے جبکہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 127 درکار ہیں۔
[ad_2]
Source link