[ad_1]
کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد شہزاد کو فیڈرل بی ایریا کے علاقے سے گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو رنگے ہاتھوں خرید و فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 45000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے جن کی مالیت 1 کروڑ 15 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
ملزم سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا جسے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link