39

بچوں کی اسمگلنگ کا کیس؛ صارم برنی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

[ad_1]

 کراچی: بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق کیس میں صارم برنی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوئی، جس میں وکیل صفائی نعیم قریشی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ 5 ماہ گزرنے کے باوجود تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا۔ جن بچوں کو اسمگل کرنے کا الزام ہے وہ کراچی میں موجود ہیں۔ استدعا ہے کہ صارم برنی ضمانت کا مستحق ہے، ضمانت منظور کی جائے۔

دورانِ سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے، اس پر مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ جیسے ہی تفتیش مکمل ہوگی، چالان پیش کردیا جائے گا، لہٰذا ضمانت کی درخواست مسترد کردی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست ضمانت پر فیصلہ 19 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں