[ad_1]
اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ضوابط جاری کردیے۔
ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ای سی پی 20 اکتوبر 2024ء کوصوبہ خبیر پختونخوا میں منعقد ہونے والے دوسرے ضمنی بلدیاتی الیکشن کی مختلف نشستوں پر حصہ لینے والی تمام سیا سی جماعتوں اور امیدواروں کو مطلع کرتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء کے سیکشن 182 کے مطابق 18 اکتوبر کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیا سی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا ۔
قواعد و ضوابط کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ مذکورہ بالاوقت کے بعدسیا سی مہم ، اشتہارات ودیگر تحریری مواد جس سے کسی خاص سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو، کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر پابندی ہے۔
اسی طرح میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد انتخابی نتائج نشر کر سکتا ہے جس میں واضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج ہیں۔
[ad_2]
Source link