[ad_1]
لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پریس کانفرنس میں بیڈ گورننس چھپانے کے لیے تحریک انصاف کے خلاف چارج شیٹ کی اور اپنی نالائقی چھپانے کیلیے پی ٹی آئی پر الزام لگا رہی ہیں۔
لاہور پریس کلب میں دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ پرائیویٹ اور سرکاری انسیٹیویشن کو سیاست کی نظر کر رہی ہے، یہ براہ راست تمام الزامات آئی ایس ایف اور تحریک انصاف پر ڈال رہی ہیں جبکہ ان کے وزرا خود کہہ رہے واقع ہوا لیکن پولیس کچھ اور کہہ رہی ہے۔
ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ محترمہ نے آٹھ ماہ میں تحریک انصاف کی گرفتاریوں اور چھاپوں کے علاؤہ کچھ نہیں کیا، ان کی جماعت نے تو محترم بینظیر بھٹو کی تصویر جہاز سے گرائی تھی، بتائیں کیا ڈاکٹر یاسمین راشد اور زرقا خواتین نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ کے ساتھ مذاکرات کریں اور جس خاتون کا احتجاج سے تعلق نہیں اس کو بٹھا کر پریس کانفرنس کر رہی ہیں، ایک جماعت کو دہشت گرد جماعت کہہ دیا۔ تحریک انصاف ان کی ناجائز فسطائیت کا مقابلہ کر رہی ہے۔
ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ پریس کانفرنس کے ذریعے وزیر اعلیٰ نے صوبے میں آگ لگانے کی کوشش کی، ہمارے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کی بیگم کو اٹھا لیا گیا، پنجاب بھر کے لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کو خراب کر دیا، ہم کسی بچے کو نہیں کہیں گے کہ قانون ہاتھ میں لے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے احتجاج کور کرنے والے جرنلسٹ کے نام ڈالے اور یہ حکومت اس وقت مارشل لاء کی طرف جا رہے ہیں، آئینی ترمیم مارشل لاء کی کڑی ہوگی۔
[ad_2]
Source link