37

کراچی میں چوری شدہ گاڑیوں کی واپسی کے نام پر فراڈ کا انکشاف

[ad_1]

تاوان طلب کرنے والا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا رہا

تاوان طلب کرنے والا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا رہا

  کراچی: کورنگی صنعتی ایریا سے چوری کی جانے والی گاڑی کے مالک سے تاوان طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاوان طلب کرنے والا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا رہا،ملزم کا کہنا ہے کہ تاوان کی رقم منتقل کردوو گاڑی آپ کو پہنچا دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق11 اکتوبر کوعمران خان نامی شہری کی گاڑی کورنگی صنعتی ایریا سیکٹر 25 پارکنگ ایریا سے چوری کرلی گئی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئی جس میں ملزمان کو گاڑی چوری کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واردات کامقدمہ الزام نمبر24/1229 کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج کیا گیا اورمقدمے کی تفتیش اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کو منتقل ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز کے باوجود اے وی ایل سی گاڑی برآمد نہ کرسکی15 اکتوبر کو نامعلوم نمبرسے گاڑی کے مالک سے نامعلوم ملزمان نے رابطہ کیا کہ گاڑی ان کے پاس ہے گاڑی واپس چاہیے تو رقم دو۔

ملزم نے گاڑی کی برآمدگی کے لئے جوڑ توڑ شروع کردی تاوان طلب کرنے والا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا رہا تاوان کے حوالے سے جیسے ہی پولیس کو آگاہ کیا گیا تو ملزم نے اپنا نمبر بند کردیا۔

متاثرہ شہری کی جانب سے اے وی ایل سی حکام کو اگاہ کیا تاحال کوئی پیشرفت نہ ہوسکی،پولیس حکام کا کہنا ہےممکنہ طور پر تاوان کے لئے کالز کرنے والا کوئی فراڈی ہوگا۔

ادھر ایس ایس پی وے وی ایل سی محمد عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ حالیہ ہی میں جن شہریوں کی گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئیں ہوئی ہیں، اس حوالے سے ہمیں شکایات موصول ہوئی ہیں کہ مالکان کو فون کال آتی ہے جن سے گاڑیوں کی تفصیلات شیئرکی جاتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ یہ گاڑی ہمارے پاس ہے اگرآپ کو واپس چاہیے تو اتنی رقم منتقل کردیں تو آپ کی گاڑی آپ کو واپس مل جائے گی۔۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ایک فراڈ ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں