[ad_1]
لاہور: ایک ماہ سے گھر میں قید خاتون کو آزاد کروا لیا گیا۔
ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق حافظ آباد سے خاتون نے 15پر اطلاع دی کہ سسرالی رشتے داروں نے اسے گھر میں قید کر رکھا ہے۔اطلاع ملنے پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے متعلقہ پولیس کو فوری پہنچنے کی ہدایت کی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے رابطہ کیا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ تقریباً ایک ماہ سے گھر میں قید ہیں۔ مالی لین دین کے تنازع میں اسے گھر بلا کر دھوکے سے قید کیا گیا۔ پولیس نے خاتون کو قید سے آزاد کروا کربھائیوں کے حوالے کر دیا۔ حافظ آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 کال پر 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر رابطہ کریں۔
[ad_2]
Source link