49

سردار اختر مینگل کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

[ad_1]

  اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم سے قبل قومی اسمبلی سے احتجاجا مستعفی ہوکر بیرون ملک جانے والے سردار اختر مینگل نے اب ملک کی سیاسی صورت حال کے پیش نظر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل دبئی سے کل صبح اسلام آباد پہنچیں گے اور پھر مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اس سے قبل سردار اختر مینگل نے دو روز پہلے سماجی رابطے کی سائٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ اُن کی جماعت کے 2 سینیٹرز کو آئینی ترمیم کی حمایت نہ کرنے پر ہراساں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ اب ایسی صورت میں ہمارے پاس ایک واحد راستہ یہ ہے کہ ان دونوں اراکین سے بھی استعفیٰ دلوادیا جائے۔ ایک روز قبل اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں سردار اختر مینگل کے فلیٹ کا دورہ کیا تھا۔

 

بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر ساجد ترین دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے اختر مینگل کے فلیٹ پر چھاپہ مارا تاہم وہ موجود نہیں تھے، پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر افراد کیخلاف انٹیلی جنس رپورٹ تھیں۔

 

انہوں نے پولیس کی جانب سے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے اقدامات سے ہماری جماعت کو ڈرا کر حمایت کیلیے راضی نہیں کیا جاسکتا،عدالتی پیکج کی ووٹنگ پر ان کی پارٹی کے سینیٹرز دباؤ میں نہیں آئیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں