[ad_1]
قومی ٹیم کے اسپنرز نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی۔
ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کی، یہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی 3 سال بعد پہلی فتح تھی۔
اس میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان 1972 کے بعد ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں لینے والی پہلی جوڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی فتح حاصل کرلی
ملتان ٹیسٹ میچ میں نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل سال 1972 میں اسپن جوڑی کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں لی گئیں تھی۔
دوسری جانب مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں یہ 6 چھٹا موقع ہے جب اسپنرز نے حریف ٹیم کی تمام 20 وکٹیں لی ہوں۔
[ad_2]
Source link