49

راولپنڈی؛ چھریوں کے وار سے ماموں کو قتل کرنیوالا ملزم 72گھنٹوں میں گرفتار

[ad_1]

 راولپنڈی: کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھریوں کے وار سے اپنے ماموں کو قتل کرنے والے ملزم کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم محمد علی نے پرانی دشمنی پر ماموں وسیم کو قتل کیا تھا۔

کہوٹہ پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، مزید کارروائی جاری ہے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں