44

لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہراسگی؛ ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت

[ad_1]

 لاہور: تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ہدایت کی ڈی جی ایف آئی اے پنجاب یونیورسٹی خودکشی، پنجاب کالج زیادتی اور لاہور کالج ہراسگی شکایت کیس کی تحقیقات کریں گے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ یہ کالج انتظامیہ کی ناکامی ہے، لڑکی کا بیان لیا جائے اور اگر یہ علم یوا کہ لڑکی کا بیان لینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تو پھر نتائج کے لیے تیار رہیں۔

اعلیٰ سطح تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ یہ دیکھنا ہے کہ آخر یہ بندہ کون ہے کہاں سے آیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں