[ad_1]
انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے نعمان علی نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کی، یہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی 3 سال بعد پہلی فتح تھی۔
اس میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان بالترتیب 20 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ اسپنرز نے 20 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی
نعمان علی پاکستان کیلئے 10 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
اس سے قبل یہ کارنامہ سابق کرکٹر اقبال قاسم نے 1980 میں سرانجام دیا تھا۔
[ad_2]
Source link