54

 ہواوے کا 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی میں تربیت دینے کا منصوبہ

[ad_1]

  اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے نے 3 لاکھ نوجوان پاکستانیوں کو جدید معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک وسیع تربیتی پروگرام کا منصوبہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی مہارت اور جدید تربیتی وسائل کو مقامی نظامِ تعلیم میں شامل کرکے تکنیکی تعلیم اور مہارت کے معیار کو بہتر بنانا اور ملک میں ٹیکنالوجی کے میدان میں جدت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔

قومی ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن وزیر اعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران ہواوے کمپنی کے ساتھ طے کی گئی مفاہمتی یاداشتوں کے پروگرام پر عمل درآمد کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران پاکستانی نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں کی تربیت دینے کے لیے ہواوے کے ساتھ تعاون کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا جس سے ان کی اقتصادی حالت میں بہتری ممکن ہو گی۔

مزید برآں ہواوے کا یہ تربیتی پروگرام پاکستان کے تکنیکی تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیاں متعارف کروانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے نتیجے میں نوجوانوں کی ترقی اور ملک کی معیشت کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں