[ad_1]
کیوبیک: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک جوڑے کے کیبن کو بھیڑیوں کے بڑے جھُنڈ نے گھیر لیا۔
آن لائن گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیوبیک، کینیڈا میں ایک جوڑے کے کیبن کے قریب نو بھیڑیوں کا ایک جُھنڈ موجود ہے۔
34 سالہ مائیکی جولز اپنی 33 سالہ اہلیہ مایا جولز کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کے لیے کیوبیک میں تھے جب انہیں غیر متوقع منظر کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کی سالگرہ کے جشن نے اس وقت ایک حیران کن موڑ لیا جب بھیڑیے ان کے کیبن کے باہر جمع ہو گئے اور رات کے وقت مخصوص انداز میں چلانے لگے۔
اگرچہ انہیں علاقے میں بھیڑیوں کی موجودگی کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا لیکن ان میں سے کسی کو توقع نہیں تھی کہ وہ کیبن کی شیشوں والی دیوار کے باہر اتنی تعداد میں جمع ہوجائیں گے۔
[ad_2]
Source link