38

خیرپور؛ اسلحہ اسمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

[ad_1]

فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

خیرپور: پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، وزیرداخلہ  نے ایس ایس پی خیرپور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر ٹنڈومستی دعا چوک  کے قریب نیشنل ہائی وے پر دوران اسنیپ چیکنگ کارروائی  کرکے اسلحہ اسمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ  ملزم بلاول خان ولد عبدالله پٹھان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایک کرولا کار رجسٹریشن نمبر LRV 2323 قبضے میں لے لی۔

گرفتار ملزم کے  قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 20 عدد پسٹل، 40 عدد میگزین اور کلاشنکوف کی  ڈھائی ہزار گولیاں  برآمد کی گئیں، ملزم کے خلاف  آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایا کہ وہ  پنجاب سے اسلحہ لے کر سندھ کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اینٹی اسمگلنگ ایکشن کے دوران عمدہ اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایس پی خیر پور اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں