[ad_1]
پنجاب کے علاقے بہاولنگر کے لیکچرار کے خلاف طالبہ کی مدعیت میں ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی یو بی کیمپس کی فزیکل ایجوکیشن کی طالبہ نے لیکچرار ندیم کے خلاف تھانہ سٹی بی ڈویژن میں ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرایا جس میں متاثرہ طالبہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹیچر نے اُسے واٹس ایپ پر غیر اخلاقی پیغامات اور فخش ویڈیوز بھیجیں۔
طالبہ کے مطابق ملزم نے زبردستی ناجائز تعلقات پر مجبور کیا اور تعلقات عائم نہ کرنے پر پرچے میں فیل کرنے، یونیورسٹی سے نکلوانے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد لیکچرار کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دے دی۔
[ad_2]
Source link