[ad_1]
کراچی: عزیز آباد کے علاقے حسین آباد اللہ والا پکوان کے قریب عوام نے لوٹ مار کرنے والے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد اور فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو اپنی تحویل میں لے کر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
عزیز آباد پولیس کے مطابق عوام کے تشدد کے دوران 23 سالہ سفیان الدین ڈکیت فائرنگ سے جبکہ اس کا ساتھی 20 سالہ حسن تشدد سے شدید زخمی ہوا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں تاہم پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
[ad_2]
Source link