[ad_1]
کراچی: لیاری کے علاقے لیمارکیٹ بانٹوا گلی زینب آرکیڈ کے قریب فلیٹ سے چار خواتین کی گلا کٹی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ ساتویں منزل پر قائم فلیٹ میں پیش آیا جہاں چار خواتین کی لاشیں ملی ہیں اور چاروں مقتولین کے گلے کاٹے گئے ہیں۔
چھیپا ذرائع کے مطابق لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 18 سالہ مدیحہ دختر فاروق ، 19 سالہ عائشہ زوجہ علی، 50 سالہ شہناز زوجہ محمد فاروق اور 12 سالہ علینہ دختر عبدالرزاق کے نام سے کی گئی ہے۔
شہری محمد فاروق کا کہنا ہے کہ مرنے والی خواتین میں میری بیوی ، بیٹی ، نواسی اور ایک بہو شامل ہے، واردات کے وقت میں اور میرے دونوں بیٹے گھر پر نہیں تھے جبکہ اس حوالے سے ہمیں کسی پر کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔
[ad_2]
Source link