[ad_1]
شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 رنز سے مات دے دی۔
فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 128 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی کھلاڑی جورجیا پلمر 33، سوزی بیٹس 26، بروک ہالیڈے 18 اور سوفی ڈیوائن 12 رنز بنانے میں کامیاب رہیں، جبکہ دیندرا ڈوٹن نے 22 رنز دے کر 4 شکار کیے اور ایفی فلیچر نے 23 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ناکام ٹیم جوابی اننگز میں 8 وکٹ پر 120 رنز تک محدود رہی۔ دیندرا ڈوٹن نے 22 گیندوں پر 33 رنز بنائے، کپتان ہیلی میتھیوز نے 2 چوکوں کی مدد سے 15 رنز اسکور کیے، ایفی فلیچر 17 پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ جبکہ ایڈین کارسن نے 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور امیلیا کیر نے 14 رنز کے عوض 2 شکار کیے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم اب ٹائٹل کےلیے اتوار کو جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گی۔
[ad_2]
Source link