[ad_1]
لاہور: مریم نواز نے خواتین وکلا کے لیے بار روم اور ڈے کیئر سینٹرز بنانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی تین تحصیلوں میں خواتین وکلا کے لیے بار روم اور ڈے کیئر سینٹرز بنانے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں خواتین وکلا کی جانب سے عدالت عالیہ کو ضرورت کے پیش نظر لیڈیز بار روم اور ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کی درخواست کی گئی تھی۔
مریم نواز نے لیڈیزبار رومز بنانے کے لیے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے، جس کے بعد اٹک، بہاولنگر اور لودھراں کے دُور دراز علاقوں میں لیڈیز بار رومز کی تعمیرات کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تینوں تحصیلوں میں لیڈیز باررومز کے لیے سٹینڈرڈ نقشہ تیار کر لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین وکلا کے لیے ورک پلیس پر بنیادی سہولتوں کا ہونا اشد ضروری ہے۔ خواتین وکلا کے لیے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار لیڈیز بار رومز بنانے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے اس حوالے سے کہا کہ جنڈ،فورٹ عباس اور دنیا پور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں لیڈیز بار روم قائم کیے جائیں گے۔ خواتین وکلا کی سہولت کے لیے ڈے کیئر سینٹرز بھی قائم ہوں گے۔ تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں خواتین وکلا کی سہولت کے لیے چھوٹا کچن بھی بنایا جائے گا۔
[ad_2]
Source link