[ad_1]
چھتیس گڑھ: بھارت میں کچھ فراڈیے ملک کے سب سے بڑے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جعلی برانچ بنا کر 10 دنوں تک شہریوں کو جھانسہ دینے میں کامیاب ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فراڈیوں نے جعلی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ بنا کر لوگوں کو مستحکم ملازمتیں دینے کے بہانے ان سے بھاری رقوم ہتھیائی۔
بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک گاؤں چھاپورہ کے لوگ اپنی معمولی بستی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک برانچ کو کھلتے دیکھ کر حیران ہوئے لیکن کچھ لوگ شروع میں شکوک و شبہات کا شکار بھی تھے۔
بہت سے لوگوں نے اسے ایک مستحکم اور اچھی تنخواہ والی نوکری کے امکان کے طور پر دیکھا۔ 25 سالہ پنٹو دھروے ان چھ لوگوں میں سے ایک تھا جو ایس بی آئی کی نئی کھلی برانچ میں بطور کیشیئر ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ اس نوکری کیلئے اس نے 580,000 روپے ($6,900) فراڈیوں کو ادا کیے۔
اگرچہ کچھ ’سرخ جھنڈے‘ موجود تھے جیسے کام کی نوعیت غیر واضح مکمل اور ملازمین کے شناختی کارڈز کی عدم موجودگی وغیرہ لیکن داخلی دروازے پر ایس بی آئی کا نشان، 1000 مربع فٹ “ورک اسپیس، بالکل نیا فرنشننگ اور آپریشنل بینک کاؤنٹر، ان سب نے شہریوں کو یقین دلایا کہ بینک کی برانچ اصلی ہے۔
[ad_2]
Source link