[ad_1]
ممبئی میں ایک خاتون نے حال ہی میں ایک پریشان کن واقعہ شیئر کیا جس میں ایک شخص جو کہ پولیس افسر ہونے کا دعویٰ کررہا تھا، خاتون کے آٹورکشا میں داخل ہوگیا اور ویپ استعمال کرنے پر بطور جرمانے کے رقم ہتھیانے کی کوشش کی۔
ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں خاتون کے بہن بھائیوں نے ممبئی کے پوائی علاقے میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات دیں۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی اور دھمکی دی کہ اگر وہ اسے 50,000 روپے ادا نہیں کرتی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خاتون کے مطالبے پر جعلی پولیس والے نے شناخت یا دیگر رسمی شناخت فراہم کرنے سے بھی انکار کر دیا۔
ویڈیو میں خاتون بولتے نظر آتی ہیں کہ میں فی الحال مہاراشٹرا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن روڈ پر ہوں اور یہ شخص میرا پیچھا کرتا ہے اور میرے آٹو رکشہ میں بیٹھ گیا۔ وہ مجھے زبردستی پوائی چوکی لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔
جیسے ہی خاتون نے کیمرہ آدمی کی طرف کیا تو اس نے اپنے ہاتھ سے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا اور اس کا فون توڑنے کی کوشش کی۔ خاتون نے کہا کہ آپ مجھے کسی خاتون پولیس افسر کے بغیر کہیں نہیں لے جا سکتے۔
[ad_2]
Source link