[ad_1]
ڈیرہ اسماعیل خان کے شہر رمک کے قریب دریاٸے سندھ میں 3 افراد ڈوب گئے جن میں سے 2 جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی افراد اور ریسیکو اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ انہوں نے دونوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو جبکہ ایک شخص کو زندہ نکال لیا۔
جاں بحق افراد میں ایک کی شناخت قمر بلال کنڈی جبکہ دوسرے کی بختیار خان خٹک کے نام سے ہوئی۔ قمر بلال نیشنل بینک پروآ برانچ کے مینیجر اور گاؤں درکی (ٹانک) کے رہائشی جبکہ بختیار خان خٹک گومل یونیورسٹی کے پروفیسر تھے۔
دونوں افراد کی لاشوں اور زندہ بچنے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
[ad_2]
Source link