[ad_1]
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ایمپریس مارکیٹ کے قریب احتجاج کرنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کے الزامات واپس لینے پر ملزمان کو رہا کردیا۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت کے روبرو ایمپریس مارکیٹ کے قریب احتجاج کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ پولیس نے ملزمان پر لگائے گئے الزامات واپس لے لئے۔ عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے مقدمے میں 400 سے 500 افراد کو نامزد کیا تھا۔ حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، سعید آفریدی، فردوس شمیم نقوی، شجاعت علی خان ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے، مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔
[ad_2]
Source link