35

لاہور میں مصںوعی بارش برسانے کا فیصلہ

[ad_1]

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں اسموگ کی روک تھام کیلیے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلیے لاہور کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش کی تیاری شروع کردی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس کے لیے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آلودگی بڑھنے سے بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ لاہور میں مصنوعی بارش پر 35کروڑ روپے خرچ آئے گا، جس کی ادائیگی کی منظوری مل چکی ہے۔ مصنوعی بارش کیلیے محکمہ ماحولیات اور موسمیات کردار ادا کریں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں