[ad_1]
عمان: اے سی سی مینز ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دونوں ٹیمیں عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں جہاں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان شاہینز کی قیادت محمد حارث اور بھارت اے کی قیادت تلک ورما کررہے ہیں۔
پاکستان شاہینز گروپ بی میں بھارت اے، متحدہ عرب امارات اور میزبان عمان کے ساتھ ہے جبکہ گروپ اے میں بنگلادیش اے سری لنکا اے ہانگ کانگ اور افغانستان اے شامل ہیں۔
محمد حارث کی قیادت میں پاکستان شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان عمان سے مقابلہ کرے گی جبکہ اس کا تیسرا گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔
[ad_2]
Source link