[ad_1]
کراچی: فیڈل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران زائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر ممنوعہ ،غیر معیاری ،غیررجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی تیاری و خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
خفیہ اطلاع ملنے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گودام پر ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی عمل میں لائی گئی چھاپہ مارکارروائی میں زائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا جن میں برآمد شدہ ادویات میں ملٹی وٹامن سپلیمنٹ ،اسکن کنڈیشنر اور اینٹی بائیوٹک ادویات شامل تھیں۔
ممنوعہ، غیرمعیاری اور زائدالمعیاد ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث ملزم شہزاد آفتاب کی گرفتاری عمل میں آئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم زائد المعیاد ادویات پر چسپاں تاریخ تبدیل کرکےان کو دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔
برآمد شدہ ادویات کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوا دیے گئے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
[ad_2]
Source link