39

ہفتے کو شہر کا موسم گرم وخشک رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.2 ڈگری ریکارڈ

[ad_1]

  کراچی: ہفتے کو شہر کا موسم گرم و خشک رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتے کو شہر کا موسم گرم وخشک رہا جبکہ تیزدھوپ کی وجہ سے دن بھر شدید حدت محسوس کی گئی، سمندری ہوائیں صبح سے دوپہرے کے درمیان غیرفعال رہیں جبکہ بیشتر وقت بلوچستان کی گرم وخشک شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.2ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 36 فیصد رہا، شہر کا ہیٹ انڈیکس 44ڈگری کے مساوی محسوس کیاگیا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں گرمی کی حالیہ لہر بدستور 4 تا 5 روز برقرار رہ سکتی ہے، دن کے وقت درجہ حرارت اوسط سے 4 ڈگری زائد 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
آج سے شہر پر بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں اثرانداز ہوں گی اور مجموعی طور پر موسم گرم وخشک رہےگا جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع عمرکوٹ اور تھرپارکر میں آج اور کل گرج چمک اور آندھی کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں