56

زمبابوے کیخلاف سیریز؛ اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ

[ad_1]

دورہ آسٹریلیا میں بابر، شاہین اور نسیم کی واپسی ہوگی (فوٹو: فائل)

دورہ آسٹریلیا میں بابر، شاہین اور نسیم کی واپسی ہوگی (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے سینئیر کھلاڑیوں کو آرام کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

رواں برس نومبر میں زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انکی جگہ نوجوان پلئیرز کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعد بابراعظم، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ قومی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ اعلان چند روز میں متوقع

سیریز کے دوسرے میچ میں کامران غلام، نعمان علی اور ساجد خان کو موقع فراہم کیا گیا تھا جنہوں نے ملتان ٹیسٹ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، سیریز کا فیصلہ کن معرکہ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آرام کرنے والے کھلاڑیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ اتوار کو ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ قومی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی

زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کا آغاز 24 نومبر سے ہونا ہے جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

سلیکٹرز دورہ آسٹریلیا کیلئے بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز پر سلیکشن پر غور کررہی ہے، جس کا آغاز 4 نومبر کو میلبرن میں ہوگا۔

اس سیریز میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، اور نسیم شاہ کو واپس اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا اور ممکنہ طور پر محمد رضوان کو قیادت کے فرئض سونپے جاسکتے ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد بابراعظم کی کپتانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وہ مستفیٰ ہوگئے جبکہ کپتان کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں