56

سہواگ نے بھی بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی

[ad_1]

اب انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے، سابق کرکٹر کا مشورہ (فوٹو: فائل)

اب انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے، سابق کرکٹر کا مشورہ (فوٹو: فائل)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے بھی قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی۔

شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بابراعظم کو مشورہ دیا کہ اب انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے، انھیں اپنی فٹنس پر کام کرنا چاہیے، پھر ذہنی طور پر مضبوط ہوکر ٹیم میں واپسی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم سے توقعات کم ہونے اور کپتانی سے مستعفی ہونے سے ایسا لگتا ہے کہ وہ تکنیکی اور ذہنی طور پر زیادہ متاثر ہوئے ہیں، وہ باصلاحیت کرکٹر ہیں اور جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ، جسپریت بمراہ سے ‘بہتر بالر’ قرار

قبل ازیں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مسلسل ناقص پرفارمنس کے باعث بابراعظم کو ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ وہ آخری 18 ٹیسٹ اننگز میں 50 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کرسکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر بابراعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنے پر ناخوش

بابراعظم بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میں 16 کی اوسط سے صرف 64 رنز کے اسکور بناسکے تھے جبکہ انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 30 اور دوسری اننگز میں 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں