38

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ جھوٹی خبریں پھیلانے لگا

[ad_1]

ایونٹ کیلئے بھارت کے انکار کیلئے پاکستان ذہنی طور پر تیار ہے، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ایونٹ کیلئے بھارت کے انکار کیلئے پاکستان ذہنی طور پر تیار ہے، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی بورڈ اور حکومت نے ایک مرتبہ پھر پروپیگنڈا خبریں پھیلانا شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئینز ٹرافی کیلئے بھارت کے انکار کیلئے پاکستان ذہنی طور پر تیار ہے تاہم ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے منتقل نہیں کرے گا چاہے بھارت ایونٹ کے فائنل میں جگہ کیوں نہ بنالے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے بھارت کے پاکستان میں نہ کھیلنے کی صورت میں بھی فائنل لاہور میں کروانا چاہتا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی میٹنگ میں بھارت کے ملک میں نہ کھیلنے پر فائنل کی میزبانی لاہور میں ہی کروانے کو ترجیع دیں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے میچز 2 مقامات پر کروانے کی تجویز

 

دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ممبران کا اجلاس 18 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے حتمی اعلان سامنے آئے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ رواں ہفتہ اہمیت اختیار کرگیا

 

دوسری جانب اجلاس میں پی سی بی حکام آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں اور اب تک ہونے والے تعمیراتی کام پر بھی بریفینگ دیں گے جبکہ دیگر بورڈز کا بیان بھی اہمیت کا حامل ہوگا۔

پی سی بی حکام بھی پُر عزم ہیں کہ یہ میگاایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی کوئی چال چلنے کی کوشش کرسکتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں