کوئٹہ: مسلم لیگ ن کے اقلیتی رکن بلوچستان اسمبلی پیٹرک سینٹ مسیح انتقال کرگئے۔
رکن بلوچستان اسمبلی پیٹرک سینٹ مسیحی کا انتقال کراچی کے نجی اسپتال میں ہوا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی پیٹرک سینٹ مسیح کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرک سینٹ مسیح شریف النفس مخلص رہنماء تھے ، غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم نے پوری زندگی معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے مثبت کردار ادا کیا،
اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ معزز اقلیتی رکن جناب پیٹرک سینٹ مسیح کے بے وقت انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے میں ان کے سوگوار خاندان ، دوستوں اور ساتھیوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔