[ad_1]
کراچی: شاہراہِ نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو پلاسٹک پسٹل دکھا کر موبائل فونز چھینے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے پلاسٹک کی پسٹل اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہِ نورجہاں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے موبائل فونز چھینے والے 2 ملزمان عبدالخلیل ولد محمد یوسف اور فرحان ولد محمد حسین کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے وارداتوں کے دوران پلاسٹک کی پسٹل استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
گرفتارملزمان نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل سے ایک شہری ثناءاللہ سے موبائل فون چھین کر نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی پہنچے جہاں انہوں نے 3 مزید شہریوں سے موبائل فون چھینے تھے، گرفتارملزمان نے نارتھ کراچی حدود تھانہ سرسید میں شہری عامر قریشی، شفیع احمد خان اور اویس سے موبائل فون چھینا تھا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون سمیت واردات کے لیے استعمال ہونے والا پلاسٹک کا پسٹل برآمد کر لیا گیا، ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
[ad_2]
Source link