[ad_1]
کراچی: ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شکیل رفیق کے نام سے ہوئی ہے ملزم کو کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا ملزم کا تعلق لاہور سے ہے جس کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔
گرفتارملزم نے سجاد نامی ایجنٹ سے جعلی دستاویزات حاصل کیں جبکہ ایجنٹ ملزم کا دوست بھی ہے، ایجنٹ نےمذکورہ شخص سے 32 ہزار اماراتی درہم کے عوض معاملات طے کیے ہیں ابتدائی طور پر 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ادا کیے جبکہ بقایا رقم ویزہ لگنے پر ادا کرنا تھی۔
ملزم نے امریکی قونصلیٹ میں خود کو کرکٹ کلب کے ساتھ وابستہ ظاہر کیا اور کرکٹ کلب سے وابستگی کے حوالے سے جعلی دستاویزات پیش کیں، ملزم کرکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں رکھتا تھا اور قونصلیٹ کا عملہ دستاویزات کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔
اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
[ad_2]
Source link