37

جناح ٹرمینل سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے خاتون سمیت دو مسافر گرفتار

[ad_1]

فوٹو- ایکسپریس نیوز

فوٹو- ایکسپریس نیوز

  کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے خاتون سمیت دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران خاتون سمیت 2 مسافروں کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کی شناخت نذرعباس اور ام سلمیٰ  کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے،خاتون ملزمہ  فلائٹ نمبر IA432  کے ذریعے عراق جا رہی تھی ملتان سے تعلق رکھنے والی ملزمہ کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا جبکہ ملزم نذرعباس فلائٹ نمبر TK709 کے ذریعے ترک اور کیکوس جزائر جا رہا تھا کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزم کے پاسپورٹ پر کیوبا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ویزوں میں کسی قسم کی سیکیورٹی خصوصیات موجود نہ تھیں، گرفتار ملزمان کومزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں