35

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

[ad_1]

  کراچی:  

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے 22اکتوبر سے سالانہ امتحانات برائے سال 2024 جماعت دہم سائنس گروپ کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے طلبا و طالبات کی مارک شیٹ حاصل کرنے کے لیے الگ الگ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور آفس کارڈ کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے گراؤنڈ فلور بلاک A سے صبح 9:30بجے سے شام 4:00بجے تک مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 22اکتوبر سے  نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ 23 اکتوبر سے گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی۔ 24اکتوبر سے ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی اور 25 اکتوبر سے صدر، لیاری، کیماڑی، بلدیہ، سائٹ، اورنگی ٹاؤن اور گڈاپ کے علاقوں میں واقع اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں دہم جماعت کے اسکروٹنی فارم بھی 25اکتوبر سے 25نومبر 2024تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے طلباء و طالبات اسکروٹنی فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے حاصل  کر کے بورڈ سے ملحق انہی بینکوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں