41

علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

[ad_1]

پیر 21 تا اتوار27 اکتوبر 2024

پیر 21 تا اتوار27 اکتوبر 2024

برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل
بیرون ملک سفر کی راہ میں حائل رکاوٹ ممکن ہے۔ سفر میں عارضی تعطل ڈال دیں معاملات کچھ رک جائیں۔ 22 اور23 اکتوبر کی تاریخیں صحت سے متعلق پرانے کسی راگ کو چھیڑ سکتی ہیں۔ تحقیق کے کام سے وابستہ ہیں تو اچھا وقت ہے۔ 24 اور25 تاریخیں اولاد کے حوالے سے فکرمندی لاسکتی ہیں۔ ذہن پر بوجھ سا ہوسکتا ہے۔ ایسے وقت میں مایوس یا جذباتی نہ ہوں کچھ روز صبر سے کام لیں۔

برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
آپ کا سیارہ ایسے مقام پر ہے کہ جہاں جارحانہ انداز اور مزاج میں بہادری لاسکتا ہے۔ بے خطر آتش میں کود پڑنے کی ہمت پیدا ہوسکتی ہے۔ وراثتی امور میں کام ہوتے ہوتے ان میں غیرضروری الجھاؤ اور تعطل سامنے آسکتا ہے۔ زحل اور مشتری دونوں تناؤ میں ہیں، جلدبازی سے کام نہ لیں۔ غیرضروری اخراجات ذہن پر بارِگراں ہو سکتے ہیں۔ اس ہفتے کے آخری ایام میں پسندیدہ شخص سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
پیر یا منگل کو مالی فائدہ ہونے کا قوی امکان موجود ہے۔ ایسے وقت میں جذباتی ہونا الجھنیں بڑھاسکتا ہے۔ اپنی غذا کے انتخاب میں خیال رکھیں۔ مختلف مزاج کی غذاؤں کو یک جا نہ کریں، ورنہ صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ زہرہ اور مشتری آپ کی شخصیت کے نکھار اور رعب میں ایک خاص سحر پیدا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ کسی محفل کی شرکت اور عزت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
خیالات کی بے ترتیبی اور فراوانی نیند کو متاثر کرسکتی ہے۔ سفر ہوسکتا ہے۔ بیرون ملک کام یا ملازمت سے منسلک افراد کے لیے کچھ چیزیں ذہنی الجھاؤ کا باعث ہوسکتی ہیں۔ ایسے وقت میں کسی بھی قسم کے غیرقانونی کام سے دور رہیں۔ پیر اور منگل کو اپنے کیریئر کے حوالے سے آپ خاصے پرجوش اور متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ 26 اور 27 کو سفر اور زیادہ سوچ بچار کے ساتھ بحث و مباحثے سے اجتناب برتیں۔

برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
بیرون ملک سفر اور امیگریشن کی امید کی جاسکتی ہے۔ یہ انہیں افراد کے لیے ہے جو باہر موجود ہیں اور اس سلسلے میں کوشش کررہے ہیں۔ سفر میں کچھ مشکل سے بھی دوچار ہونا پڑسکتا ہے۔ آپ کا ستارہ چوتھے خانے میں ہے۔ اپنی بنیادی تعلیم اور منصوبہ بندی پر پھر سے نظرثانی کا موقع ملے گا۔ شریکِ حیات کے ساتھ بگڑے مراسم پھر سے ٹھیک ہوسکتے ہیں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
پیر اور منگل سفر اور دورانِ سفر کسی عزیز اور پرانے دوست سے ملاقات ہوسکتی ہے یا اس کی کال آسکتی ہے۔ کھویا ہوا گم شدہ خزانہ یا شخص مل سکتا ہے۔ دورانِ سفر کسی اجنبی سے ایسی ملاقات ہوسکتی ہے جو آپ کی تحقیق اور تعلیم کے سلسلے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ بیرون ملک سے کوئی مالی فائدہ ہوسکتا ہے یا مہمان آسکتا ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
بیرون ملک سفر کے لیے کوشش جاری رکھیں۔ یہاں کچھ مسائل کے باوجود حل اور سفر کا راستہ کھلنے کی امید موجود ہے۔ آپ نظر آنے والی رکاوٹوں کو عارضی سمجھیں کیوںکہ یہ وقت ایک ذہنی الجھاؤ کا تو ہوسکتا ہے لیکن آپ کے سفر کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتا ہے۔ بیرون ملک یا ایک اجنبی اور ایک پرانا دوست آپ کی آمدن میں ایک اچھے اضافے کی وجہ بن سکتا ہے۔ یہاں سورج آپ کے اخراجات یا کسی وجہ سے مالی نقصان بھی لاسکتا ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
بیرون ملک سفر یا اعلٰی تعلیم کے حصول میں آسانی ہوسکتی ہے۔ آپ کی اپنے خدا سے رغبت اور تعلق میں اضافہ اور خوب صورتی پیدا ہوسکتی ہے۔ قرض حسنہ مل سکتا ہے۔ ایک صاحبِ علم شخص آپ کا معاون ہوسکتا ہے۔ آپ کی قوتِ ارادی بہت مضبوط ہوچکی ہے۔ کچھ پرانے مسائل ذہنی طور پر الجھا سکتے ہیں۔ اجنبی اور دوردراز سے آمدن میں بہتری کا امکان ہے۔ شریکِ حیات کے ساتھ تناؤ موجود ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبر تا 22 دسمبر
اولاد کے کسی معاملے کی وجہ سے شریکِ حیات کے ساتھ تعلق میں خرابی کا اندیشہ موجود ہے۔ آپ کی نیند متاثر ہوسکتی ہے۔ یہاں آپ کو ایسا محسوس ہوسکتا ہے کہ جیسے بخت ناراض سا ہو۔ ایسے وقت میں اپنی کسی بے جا بات پر اَڑنے کے بجائے جھک جائیں، ورنہ حالات آپ کے قابو سے باہر ہونے کا اندیشہ ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
بیرون ملک کیریئر سے وابستہ افراد کے لیے کچھ چیلینجز اور مشقت کرنا پڑسکتی ہے۔ شریکِ حیات کے ساتھ گھر اور والدہ کہ وجہ سے تلخی کا اندیشہ ہے۔ نرم زبان اور و قلب کی ضرورت ہے چچا یا تایا آپ کا ساتھ دے گا۔ آپ کے ماتحت کام کرنے والے یا ملازم بھی آپ کے حصولِ مقصد میں معاون ثابت ہوں گے۔ آمدن اور سکون میں کمی کا احساس ہوسکتا ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
سفر اور گفتگو میں میانہ روی کو نہ بھلائیں۔ آپ کی رفتاری کی تیزی اور گفتار کی تلخی توڑ پھوڑ لاسکتی ہے۔ ساتھ کام کرنے والوں کے لیے جذباتی رویہ مناسب نہ ہوگا۔ آپ کے کیریئر میں عزت اور بلند مرتبے میں شریکِ حیات کا کردار نظر آتا ہے۔ کوئی حاسد ایسے وقت میں آپ کے کردار پر انگلی اٹھا کے آپ کو پریشان کرسکتا ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
اگر آپ کا کام سفر، تحریر و تقریر یا تزئین وآرائش سے متعلق ہے تو یہ ہفتہ آپ کے لیے اہم ہونے والا ہے۔ خصوصاً 24 اور 25 اکتوبر کے ایام میں اہم ملاقاتیں ہوسکتی ہیں، لیکن یہیں اولاد کی صحت اور اس کے رویے سے کچھ الجھن سی ہوسکتی ہے۔ آپ خود کو ذہنی طور پر دباؤ میں محسوس کرسکتے ہیں۔ یہ دباؤ کچھ روز رہنے والا ہے۔ اولاد پر اخراجات بوجہ ان کی تعلیم اور صحت بڑھ سکتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں