51

پاک بحریہ نے منشیات کی بڑی کھیپ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی

[ad_1]

فوٹو- ایکسپریس نیوز

فوٹو- ایکسپریس نیوز

  کراچی: پاک بحریہ  کی جانب سے تحویل میں لی گئی منشیات کی بڑی کھیپ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں شمالی بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز نے تقریباً 2000 کلو گرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن قبضے میں لے لی۔

اس کھیپ میں منشیات کے طور پر استعمال ہونے والی ایک لاکھ غیر قانونی بھارتی ساختہ گولیاں بھی شامل ہیں جنہیں سمندر کے راستے بین الاقوامی مارکیٹ تک پہنچایا جانا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں، قومی فریضہ کے طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہیں۔ پاک بحریہ سمندر میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں